لاہور میں جشن آزادی میوزیکل شو

لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور فنکاروں نے  اپنی آواز کاجادو جگایا،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی خصوصی شرکت کی۔

لاہورکے مقامی ہوٹل میں سجے میوزیکل شومیں ساحر علی بگا کے معروف قومی ترانے نے شرکاء کے ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا لہو بھی گرمادیا۔

معروف کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے اپنے صاحبزادوں راگا بوائز کے ساتھ پرفارم کرکے خوب داد سمیٹی۔

گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنے دلکش انداز میں دھمال سمیت دیگر معروف نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.