فلم ’باجی‘ نے موزیک انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول جیت لیا

پاکستانی فلم ’باجی‘ نے موزیک انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول جیت لیا جبکہ اداکار نیئر اعجاز نے فلم کے معاون اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

اداکارہ میرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والی پوسٹنگ کے مطابق فلم ’باجی‘ نے موزیک انٹرنیشنل سائوتھ ایشین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا، اس کے ساتھ ہی فلم میں معاون کردار ادا کرنے والے نیئر اعجاز نے بہترین معاون کردار کا ایوارڈ جیت لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق موزیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (MISAFF) کا انعقاد یکم اور 4 اگست کے درمیان کینیڈا کے شہر’ اونٹاریو‘ کے ’مسیسوگا‘ میں ہوا۔ اس سے قبل فلم ’ باجی‘ کو کینیڈا میں بھی ریلیز کیا گیا تھاجہاں یہ فلم تقریباً ایک ہفتہ سنیما گھروں کی زینت بنی رہی۔

فلم کے ڈائیر یکٹر ثاقب ملک کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہےکہ میری فلم ’باجی‘ نے یہ فیسٹیول جیت لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار علی کاظمی اس سال اس فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.