کراچی کو صاف کرو، اداکارہ مہوش حیات کا ٹویٹ

معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اپنے زبردست شہر کی صفائی کی ذمہ داری اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو، کیا ہم واقعی گندگی کے ڈھیر میں جینا چاہیں گے۔

اداکارہ مہوش حیات نے کراچی کی صفائی کا بیڑا اٹھانے پر وفاقی وزیر علی زیدی کے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ کراچی کی صفائی مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے ہر ایک کو باہر نکلنا ہوگا، کراچی میں گندگی ہم نے ہی پھیلائی ہے اسے صاف کرنا ہوگا۔

اد رہے کہ کلین کراچی مہم کا آغاز وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کیا تھا ، اس مہم کے لیے ضلع غربی میں 48 مقامات اور ضلع جنوبی و شرقی میں 70 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مہم کے پہلے مرحلے میں 6 اضلاع میں بڑے نالوں کی صفائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ معروف ڈرامہ و مزاح نگار انور مقصود نے بھی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم لوگ قومی خزانہ صاف کردیتے ہیں مگر نالے صاف نہیں کرسکتے، کراچی میں بارش کا پانی نالوں سے ہی نکل سکتا ہے، آئیے سب مل کر کراچی کے نالے صاف کریں‘‘۔

علاوہ ازیں معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے بھی صفائی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا جبکہ سماجی تنظیم فکس اٹ، کے الیکٹرک، میئر کراچی سمیت دیگر تنظیموں نے بھی اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.