گلوکارہ میگھا نے اپنے نئے ملی نغمے کی ویڈیو مکمل کر لی
گلوکارہ میگھا نے اپنے نئے ملی نغمے کی ویڈیو مکمل کر لی۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نے 14اکست جشن آزادی کے حوالے نیو ملی نغمے کی آڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کر لی ،ملی نغمے کو جلد ہی میگھا آفیشنل یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا جائے گا ،ایک ملاقات میں میگھا نے بتایا کہملی نغمہ میں ہم زندہ قوم ہیں کا پیغام دیا ہے اور ملک سے اپنی محبت چاہت کا اظہار کیا ہے جسے جل ریلیز کر دیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ ہمارہ ملک ہماری جان ہے ہمارا ملک ہماری شان اپنے ملک پر جان بھی قربان ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عید اورجشن آزادی کی ایک ساتھ تیاری میں مصروفیت اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ بتا نہیں سکتی مگر ایک ساتھ دو دو خوشیا ں تو قسمت والوں کو نصیب ہوتی ہیں ،میگھا نے تمام اہل اسلام واہل وطن کو عید اور جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام اہل اسلام اور وطن عزیز میں امن و سلامتی کی دعاکی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.