ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 30 ہزارسے نیچے آگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان جاری ،نجی ٹی وی کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہو گیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر158 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ، انٹربینک میں ڈالر157 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔یاد رہے کہ دو ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 60 پیسے سستا ہو چکا ہے۔ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رحجان ہے ،ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 30 ہزارسے نیچے آگیا ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،100 انڈیکس ساڑھے 4 سال کی کمسطح 29 ہزار975 کی سطح پر ا ٓگیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.