امریکا: درجنوں ایئر میٹریس ہواؤں میں اڑنے لگے

امریکی شہر کولوراڈو میں درجنوں ایئرمیٹریس تیز ہواؤں کے دوش پر ایسے اڑے کہ لوگ حیران رہ گئے۔

یہ کوئی اینی میٹڈ فلم کا سین نہیں بلکہ کولوراڈو کے ایک پارک کا حقیقی منظر تھا۔

مقامی کمیونٹی نے کھلے آسمان تلے فلم نائٹ کا اہتمام کیا تھا جس کے لیے ایئر میٹریس بچھائے گئے تھے۔

اس سے قبل کہ تقریب شروع ہوتی، تیز ہواؤں کی لہر آئی اور سارے ایئر میٹریس اڑا دیے اور پروگرام کا مزہ کرکرا کردیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.