سری لنکا کا پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار

پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں:سری لنکن وزیر کھیل

سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے ۔ سری لنکن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل ہارین فر نینڈو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں بھیج سکتے تاہم ہم پاکستانمیں تین ون ڈے میچز کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ مارچ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد سے متحدہ عرب امارات پاکستانی ٹیم کاہوم گراﺅنڈ بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایل سی کا چار رکنی وفد بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کی سربراہی میں پاکستان آیا تھا۔ وفد نے کراچی اور لاہور میں گراو¿نڈز ، ہوٹل اور مختلف راستوں کا جائزہ لیا۔ پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی ، واضح رہے کہ مذکورہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز دو مرحلوں میں شیڈول ہے ،پہلے مرحلے میں اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز اور ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شامل ہے جس کے بعد ون ڈے سیریز کے مقابلے دسمبر میں کھیلے جائیں گے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.