یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح
چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجدکا افتتاح کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں گروزنی کے قریب واقع 9 ہزار700 اسکوئر میٹر کے رقبے پر محیط اس مسجد کو ایک ازبک ماہر تعمیرات نے ڈیزائن کیا ہے جس میں 30ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے اطراف میں مزید 70ہزار نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔
یہ مسجد آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔
چیچن رہنما رمضان قادروف نے مسجد کے فن تعمیر کی تعریف کی ہے جبکہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے بھی مسجد کو علاقے اور چیچنیا کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ مسجد کو یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد قرار دیا جارہا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.