دبئی میں راحت فتح علی خان کے میگا کنسرٹ کی تیاریاں
دبئی میں استاد راحت فتح علی خان کے غیر معمولی کنسرٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان ان دنوں شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔ وہ موسیقی کے میدان میں نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے 2019کے عالمی ٹور کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کیا تھا اور اب انہوں نے 27دسمبر کو دبئی میں میگا ایونٹ کا اعلان کیا ہے۔
دبئی میں ہونے والے استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری و ساری ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں 20ہزار موسیقی کے دلدادہ شرکت کرسکیں گے۔
استاد راحت فتح علی خان کے پروڈیوسر، بزنس ڈائریکٹرز اور پی ایم ای کے سی ای او سلمان احمد نے ورلڈ ٹور کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال اپنے سننے والوں کے لیے کچھ نیا لے کرجاتے ہیں۔ ٹریبوٹ ٹور اور قوالی ٹور کے بعداب ایک کنسرٹ میں تین شو دیکھنے کو ملیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.