’خواتین بلا اجازت سفر کر سکتی ہیں‘
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی خواتین شناختی کارڈ پر خلیجی ممالک سفر کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں نہ پاسپورٹ کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی قسم کے اجازت نامے کی۔
خواتین کو دو باتوں کی پابندی کرنا ہو گی، پہلی تو یہ کہ ان کی عمر 21 برس سے کم نہ ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ شناختی کارڈ سفر کرتے وقت کم از کم 3 ماہ کے لیے مؤثر ہو۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کے عہدیدار نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی خاتون کے بیرون مملکت سفر کی صورت میں ان کے سرپرست کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع نہیں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ محکمہ پاسپورٹ کسی بھی خاتون کے بیرون مملکت سفر کرتے وقت ایس ایم ایس کے ذریعے ان کے سرپرست کو مطلع کر دے گا۔

تبصرے بند ہیں.