ایشیا کپ انڈر19: پاکستان اوربھارت 7 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے
ایشیا کرکٹ کپ (اے سی سی)انڈر 19 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان نے اس معرکے کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے، فائنل14 ستمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اے سی سی انڈر 19 کپ کا انعقاد ملیشیا میں کیا جارہا ہے ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمین بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)اور نیپال شامل ہیں۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔
پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ 23 اگست سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ایشیا کرکٹ کپ کے لئے پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے15رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں روحیل نذیر ،حیدر علی ،عامر علی ،ابو ہریرہ ،عبدالواحد ،اختر شاہ ،فہد منیر ،محمد عامر ، محمد عباس آفریدی ،محمد باسط علی ،محمد حارث ،محمد عرفان خان ،محمد وسیم جونیئر ،نسیم شاہ اورقاسم اکرمشامل ہیں۔
جہانزیب سلطان، سید رضا الحسن، صائم ایوب، شیراز خان اور زمان خان ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔اے سی سی انڈر 19 کپ 5 سے 14 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے اور ٹورنامنٹ کا فائنل 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.