وٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ صارفین کو بتائے گی کہ میسج کتنی بار فارورڈ ہو چکا ہے

اب آپ جان سکیں گے کہ  وٹس ایپ پر  کوئی میسج  کتنی بار فاورڈ ہو چکا ہے۔وٹس ایپ جعلی خبروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے بہت سے اقدامات کر رہا ہے۔ میسج فارورڈ کرنے کی حد پانچ تک محدود کرنے اور  میسج کے ساتھ فارورڈ لکھا جانا بھی وٹس ایپ کی انہیں کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وٹس ایپ نے جعلی خبروں کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین دیکھ سکیں گے کہ کون سا  میسج  کتنی بار فارورڈ ہو چکا ہے۔فارورڈ میسج کی تعداد کے بارے میں جان کر بھی صارفین فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہ  میسج کوئی حقیقت ہے یا پھر کوئی افواہ ہے۔
اس کے علاوہ میسج میں فارورڈ کی تعداد کے ساتھ بھی لکھا ہوگا کہ یہ  میسج  پہلی بار کے بعد پانچ سے زیادہ بار فارورڈ ہو چکا ہے۔
نئی اپ ڈیٹ سے میسج کے فارورڈ کی تعداد  کا پتا چلانا کافی آسان ہے۔

اگر کسی میسج کو سلیکٹ کر کے  انفارمیشن کے آئیکون پر ٹیپ کیا جائے تو میسج کے Seenاور Deliveredکی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔

تاہم نئی اپ ڈیٹ کے  بعد صارفین اسی جگہ پر ایک اور لائن  میں فارورڈ کی تعداد جیسے Forwarded 4 time بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ آپشن صرف ٹیکسٹ میسج ہی نہیں بلکہ تصویروں، ویڈیوز اور وائس نوٹس کے فارورڈ ہونے کی تعداد بھی بتائے گا۔ یہ اپ ڈیٹ ساری دنیا میں صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ یہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.