سعودی عرب میں پہلی بارخواتین کریمنل لاء ڈپلومہ کیلئے منتخب
سعودی عرب میں پہلی بار 50خواتین کو کریمنل لاءکے ڈپلومے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب نے کہا ہے کہ پہلی بار 50 سعودی خواتین کو کریمنل لاءکے ایک سالہ ڈپلومے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
ڈپلومہ کورس میں منتخب خواتین کو متعدد سبجیکٹس کی تربیت دی جائے گی،کام اور تربیت کے لئے فورینسک میڈیسن کے ادارے سمیت پبلک پراسیکیوشن دفاتر میں بھیجا جائے گا۔
شیخ سعود المجیب نے بتایا کہ جن خواتین کو منتخب کیا گیا ہے وہ شریعہ اینڈ لاء میں تعلیم یافتہ ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.