برسلز: کشمیر کونسل ای یو کے زیرِ اہتمام سائیکل ریلی
کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال کو یورپین دارالحکومت میں مختلف طریقے سے اجاگر کرنے کے لیے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آج اس حوالے سے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں کشمیر کونسل ای یو کے چئیر میں علی رضا سید نے بچوں کے ہمراہ سائیکل چلائی جبکہ اس دوران شرکاء کی ایک بڑی تعداد پیدل بھی چل رہی تھی۔
اس قافلے کے آگے ایک وین چل رہی تھی جس پر آزادی کے حق اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے نعرے درج تھے۔
ریلی یورپین دفتر خارجہ سے شروع ہوئی اور یورپین کونسل، یورپین کمیشن، اور مرکزی شاہراہوں سے ہوتی ہوئی یورپین پارلیمنٹ پہنچی اور اس نے آخری پڑاؤ واپس اسی مقام پر کیا جہاں سے یہ شروع ہوئی تھی۔
آج کی ریلی بھی کشمیر کونسل کی ان کوششوں کا حصہ تھی جو وہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے طاقت کے زور پر قبضے کے خلاف صورتِ حال کو اجاگر کرنے کے لیے کر رہی ہے۔
ریلی میں جن دیگر افراد نے حصہ لیا ان میں یورپ میں رہائش پذیر کشمیریوں کی تنظیم کشمیر ڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر خالد جوشی، حاجی وسیم اختر، سردار صدیق، راجہ خالد، ملک اجمل، میاں غفور، افتخار احمد اور کونسلر عامر نعیم کے علاوہ دیگر شامل تھے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.