پری سیزن کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ
پری سیزن کیمپ میں کھلاڑیوں کی انفرادی اور اجتماعی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے ، سہہ پہر کے سیشن میں کرکٹرز کرکٹ ٹریننگ کریں گے ۔
قومی کرکٹرز کا پری سیزن کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیدیم میں جاری ہے، صبح کے سیشن میں کرکٹرز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں انفرادی طور پر ٹریننگ کی۔
کھلاڑیوں نے فٹنس کو بہتر بنانے کے لیئے پول اور جم سیشنز کیے، سہہ پہر میں کھلاڑی قذافی اسٹیدیم میں کرکٹ ٹریننگ کریں گے اس دوران وپ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کریں گے۔
گزشتہ روز پہلا کرکٹ ٹریننگ سیشن بارش کے باعث متاثر ہوا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں نے اکیڈمی کے باب وولمر انڈور اسکول میں ٹریننگ کی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.