سعودی عرب کا پہلا تھیم پارک

سعودی عرب میں قِیدیّہ کے مقام پر دنیا کے سب سے بڑے اور سعودی عرب کے پہلے امیوزمنٹ تھیم پارک میں دنیا کی سب سے طویل، اونچی اور 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ترین رولر کوسٹر نصب کی جائیگی جس کو ’فالکن فلائیٹ رائیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کا پہلا تھیم پارک دارلحکومت ریاض سے 40 کلو میٹر کی دوری پر قِیدیّہ میں 80 ایکٹر رقبے پر بنایا جارہا ہے جس میں 6 تھیم پارک ہوں گے۔

یہ پارک 2023 میں کھولا جائے گا۔

سعودی عرب کا پہلا تھیم پارک

رپورٹ کے مطابق پارک میں فالکن فلائیٹ رائیڈ کے علاوہ دنیا کا سب سے بڑا ڈراپ ٹاور ”سیروکو ٹاور“اور ”سی سٹالین“بھی بنایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کا پہلا تھیم پارک

اس پارک کو امریکی کمپنی سیکس فلیگ بنا رہی ہے جس کا کل کورڈ رقبہ 334 مربع کلو میٹر ہے جبکہ پارک میں 15 ہزار سیاح کی گنجائش ہوگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.