شاہ فیصل کی زندگی پر فلم ’بورن اے کنگ‘ کی نمائش26ستمبر سے
کنگ فیصل سینٹر برائے ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈیز نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے سینما گھروں میں جمعرات26 ستمبر سے بین الاقوامی فلم ’بورن اے کنگ‘کے نمائش کا اعلان کیا ہے۔
شاہ فیصل بن عبد العزیز کے 1919 میں دورہ برطانیہ سے متعلق فلم ’بورن اے کنگ‘سعودی عرب ، برطانیہ اور اسپین کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ اس کی عکسبندی ریاض اور لندن میں آسکر ایوارڈ یافتہ ہسپانوی پروڈیوسر اینڈرس گومیزکے زیر انتظام کی گئی۔

فلم کی کہانی سعودی مصنف بدر السماری نے لکھی ہے۔ ان کے ساتھ برطانوی مصنفین ری لوریگا اور ہنری فرٹز برٹ نے تعاون کیا ہے۔
اس تاریخی فلم میں شاہ فیصل کی ابتدائی زندگی کے اہم پہلوﺅں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ 1906 میں شاہ فیصل کی پیدائش سے لے کر 1920 میں انگلینڈ سے واپسی تک۔ سعودی شہزادے کے برطا نیہ کے پہلے اہم سفارتی سفر کو بیان کیا گیاہے۔
13 برس کے نوجوان شہزادہ فیصل نے انگلینڈ کے کنگ جارج پنجم اور دیگر شخصیات جس میں ونسٹن چرچل ، لارنس آف عربیہ اور سکریٹری خارجہ لارڈ کرزن سے ملاقاتیں کیں۔
ووکس سنیماز سعودی عرب کے اپنے تھیٹرز میں فلم کی اسکریننگ کرے گی جبکہ مملکت اور خلیجی ممالک کی دیگر تھیٹر کمپنیوں کے تعاون سے بھی فلم کی تقسیم کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.