سیاحوں کیلئے آن لائن بکنگ ،سعودی عرب کا دوسرا نمبر
سعودی کمپنی امادیوس نے دعوی کیاہے کہ سعودی عرب نے سیاحوں کیلئے آن لائن بکنگ اور مختلف سہولتوں کی فراہمی میں پوری دنیا میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا۔سعودی عرب آن لائن ٹورازم پر سالانہ 50ارب ریال خرچ کررہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امادیوس کمپنی آن لائن بکنگ میں عالمی سطح پر اپنا نام پیدا کئے ہوئے ہے۔ یہ عالمی سیر و سیاحت کے شعبے میں ترقی یافتہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر استعمال کررہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں تیز رفتار بکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ۔ ریاض شہر اسمارٹ فون کے ذریعے ہوٹلوںمیں رہائش اورٹرانسپورٹ بکنگ میں پہلے نمبر پر ہے،جو32 فیصد ہے۔جدہ 31فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تقریباً 40فیصد مسافروں نے 2018ءکے دوران آن لائن بکنگ کرائی۔

تبصرے بند ہیں.