ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم نے اگست 2019 کے لیے مختص ریوینو ٹارگٹ سے تین فیصد زائد ریونیو جمع کر لیا

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم نے اگست 2019 کے لیے مختص ریوینو ٹارگٹ سے تین فیصد زائد ریونیو جمع کر لیا۔اگست 2019 میں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم کا ریونیو ٹارگٹ چون ارب اٹھائیس کروڑ ستر لاکھ روپے تھا جسے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پورٹ محمد بن قاسم نے نہ صرف حاصل کر لیا بلکہ اس میں تین فیصد کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا اور ادارے نے پچپن ارب اکیانوے کروڑ چالیس لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا۔اس ٹارگٹ کا حصول کلیکٹر کسٹمز پورٹ محمد بن قاسم جناب ممتاز کھوسہ صاحب کی ہداہت پران کے ماتحت افسران اور عملے کی درآمد کنندہ کو تیز اور سہل کلیئرنس کی سہولیات کی فراہمی سے ممکن بنایا گیا ہے۔چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساوتھ محترمہ ثریا احمد بٹ نے مطلوبہ ریوینو ٹارگٹ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنے پر کلکٹر ممتاز کھوسہ صاحب اور ان کے ماتحت افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا اور رواں مالی سال کے لیے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے ریوینو ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے اسی جذبے کو جاری رکھنے کی ہدایت دی.

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.