مالی سال کے پہلے ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت والے قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ
مالی سال کے پہلے ماہ میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت وشرائط والے قرضوں کی فراہمی میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کی فراہمی کا حجم 7.999 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا ، جون کے مقابلے میں جولائی میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں میں کمی کا تناسب 1.21 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
جون میں شیڈول بنکوں کے قرضوں کا حجم 8.096 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جولائی میں شیڈول بنکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 7.336 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.