لیجنڈ فوک گلوکار عالم لوہار کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کا مسودہ مکمل

لیجنڈ فوک گلوکار عالم لوہار کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کا مسودہ مکمل کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ گلوکار عالم لوہار کی زندگی پر ’’میرا والد میرا یار ‘‘ کے عنوان سے کتاب کا مسودہ مکمل کرلیا گیا ہے جسے جلد حتمی شکل دے کر پرنٹنگ کے لئے بھجوا دیا جائے گا اور امید ہے کہ امسال کے آخر تک کتاب مارکیٹ میں آجائے گی ۔ اس کتاب میں عالم لوہار کی فنی اور نجی حالات زندگی کو قلمبند کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں عالم لوہار کی مختلف نامور شخصیات کےساتھ لی گئی تصاویر بھی شامل ہوںگی ۔ کتاب کو مرتب کرنے میں گلوکار عالم لوہار کے صاحبزادے عارف لوہار ار ارشد لوہار نے کاوش کی ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.