روس میں بین الاقوامی ایئر شو اختتام پذیر

روس میں بین الاقوامی ایئر شو اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کودنگ کردیا۔

روس کے ژوکووسکی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہونے والے ایئر شو میں روس سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ایکروبیٹک ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

بین الاقوامی ایئر شو کی اختتامی تقریب میں ماہر پائلٹس نے جہاز اُڑاتے ہوئے جہاں حیرت انگیز کرتب دکھائے وہیں ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے پیراشوٹ جمپنگ سمیت جہاز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیا جسے دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام  شریک ہوئے اور خوب انجوائے کیا۔

آسمان پر اُڑتے اور بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بےحد لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے اس ایئر شو کے دوران جدید طیارے بھی نمائش کے لیے پیش کئے گئے تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.