’لال کبوتر‘ اور’باجی‘ عالمی فلم فیسٹیول کے لیے منتخب

پاکستانی فلم ’باجی‘ اور ’ لال کبوتر‘ کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کوواشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشن فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا ۔اداکارہ میرا، خالد عثمان بٹ اور آمنہ الیاس کی فلم ’باجی‘ نے جہاں رواں ماہ اگست کے آغاز میں کینیڈا میں ہونے والے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈز اپنے نام کیےتھےاب وہیں اس فلم کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلم ’لال کبوتر‘ کو جہاں واشنگٹن میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا وہیں اسے سنگاپور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔

فلم ’باجی‘  کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ اس فلم کی آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ’واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشن فلم فیسٹیول‘ میں دوپہر کو اسکریننگ ہوگی۔

واضح رہے کہ فیسٹیول میں دیگر جنوبی ایشین ممالک کی فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.