امریکی باکس آفس پر فلم اینجل ہیز فالن کا دوسرے ہفتے بھی راج برقرار
ہالی وڈ فلم اینجل ہیز فالن کاامریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر تھرل فلم اینجل ہیز فالن کا امریکی باکس آفس پر دوسرے ہفتے بھی راج قائم ہے۔ فلم مزید ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالرز کی کمائی کرکے نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار ہے۔اس ہفتے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا شرارتی نٹ کھٹ چھٹکوؤں کی داستان بیان کرتی فلم گڈ بوائز نے جس نے مزید بانوے لاکھ ڈالرز بٹور لیے ہیں۔جنگل کی دنیا کی کہانی پر مبنی ڈزنی کی لائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم دی لائن کنگ کی حکمرانیبھی جوں کی توں برقرار ہے۔ فلم نے تیسرے نمبر پر رہنے کے لیے مزید سٹرسٹھ لاکھ ڈالرز کا کاروبار کرلیا ہے۔اس ہفتے چوتھی پوزیشن پر فلم ہوبز اینڈ شو موجود ہے جس نے کمائی کی اس دوڑ میں مزید تریسٹھ لاکھ ڈالرز اکٹھے کرلیے۔امریکی باکس آفس پر پانچویں پوزیشن پر قبضہ فلم اوور کمر نے جمایا ہے جس کے دامن میں ستاون لاکھ ڈالرز آئے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.