عابد علی کی بیٹیو ں کی والد کی صحت کے لیے دعا کی اپیل

فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی گزشتہ دو ماہ سے علیل تھے تاہم اب اُن کی حالت تشویشناک ہے۔

عابد علی کی بیٹی راحمہ علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی اطلاع دی کہ اُن کے علیل والد کو ڈاکٹروں کی جانب سے جواب دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عوام سےدعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ والد کا علاج جاری ہے لیکن اللّہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں ، وہ چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا ۔

عابد علی کی بیٹی اور سُپر ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے بھی والد کے ساتھ بچپن کی ایک فیملی فوٹو شیئر کی جس میں والد کی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی .

واضح رہے کہ راحمہ علی، عابد علی کی بیٹی اور اداکارہ ایمان علی کی بہن ہیں جنہوں نے کیرئیر کا اغاز اداکاری سے کیا لیکن بعد ازاں وہ گلوکاری اور فوٹوگرافی کی طرف چلی گئیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.