پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا

قائداعظم کرکٹ ٹرافی 14ستمبر سے شروع ہوگی، ایونٹ کے31میچ ملک بھر کے چھ شہروں کے نومختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے، کوئٹہ11سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کیلئے قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز 14ستمبرکو شروع ہوں گے۔

ایونٹ کے31میچز6شہروں کے9مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ11سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچزکی میزبانی کرے گا۔

پی سی بی شیڈول کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ کے چار میچوں کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپی گئی ہے جبکہ سیکنڈ الیون کے چار میچ میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق قائداعظم ٹرافی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ کا پہلامرحلہ14ستمبر سے8اکتوبر، دوسرا28اکتوبر سے13دسمبر تک ہوگا، قائداعظم فرسٹ الیون کا فائنل 9سے13دسمبرتک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

سیکنڈ الیون کا فائنل 29نومبرسے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کے6میچز کی میزبانی ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

شیڈول کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں 5، 5 میچزکھیلے جائیں گے، قذافی اسٹیڈیم لاہور اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں3میچز کھیلے جائیں گے، اس کے علاوہ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ، اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں1، 1میچ کھیلا جائے گا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.