پانچویں جہانگیر نیشنل شطرنج چمپئن شپ سعاد احمد نے جیت لی

پانچویں جہانگیر نیشنل شطرنج چمپئن شپ سعاد احمد نے جیت لی۔ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نرمین خان تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پرپنجاب چیس ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری محمد شفیق کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کوچنگ سنٹر لاہور میں کھیلی گئی چمپئن شپ میں سعاد احمد نے کامیابی حاصل کر کے چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیاجبکہ احمد ظہیر اور بلال حیدر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، اسی طرحمحمد اسد نے چوتھی، محمد معاذ وسیم نے پانچویں، خضر حسن خان اور محمد اسد عبداللہ نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.