پاک چین منڈیوں میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع، شاندار اعلان کر دیا گیا
چائنیز ایمن لاجسٹک کمپنی کے چیئرمین اینڈرسن نے کہاہے کہ پاک چین منڈیوں میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستانی تجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ اشتراک اور بہترین تعلقات دونوں ممالک کے صنعت وتجارت پر مثبت اثرات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ،بلوچستان کے امپورٹ وایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو جہاں بھی کمپنی کی ضرورت ہوگی وہاں ان کی ہرممکن تعاون کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہخان بادیزئی ،سینئر نائب صدر صلاح الدین خلجی ودیگر نے پاکستان اور خاص کر بلوچستان میں سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے چائنیز کمپنی کے چیئرمین کو آگاہ کیا اور کہاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے بہترین مارکیٹوں میں سے ایک ہیں ہماری کوشش ہے کہ سی پیک کے ذریعے چائنا اور دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کاروباری تعلقات کو مزید بہتر کیاجاسکے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی معدنیات ،پھل ،سبزیاں اور دیگر اپنی مثال آپ ہیں چائنیز ویزوں کے حصول میں یہاں کے امپورٹ ایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے چیمبرآف کامرس کے ساتھ مل کراقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے امپورٹ وایکسپورٹ ہو یا دیگر تجارتی معاملات میں چیمبر کو آن بورڈ لیاجائے تو اس کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ،انہوں نے چائنیز بینکوں میں اکائونٹس کھولنے اوردیگر سے متعلق درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ اس موقع پر چائنیز ایمن لاجسٹک کمپنی کے چیئرمین اینڈرسن کاکہناتھاکہ ہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی تجارتی روابط کو مزید وسعت دیناچاہتے ہیں ہماری کمپنی سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ وابستہ ہیں بلکہ ہم یہاں کے ایکسپورٹرز کو چائنا میں گودام ودیگر سہولیات اور ان کی چائنیز منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے مدد کرناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس میں شک نہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مارکیٹوں میں سے ایک ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاک چین منڈیوں میں دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کیلئے وسیع تر مواقع موجودہیں ،پاکستانی تجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ اشتراک اور بہترین تعلقات دونوں ممالک کے صنعت وتجارت پرمثبت اثرات مرتب کرینگے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے امپورٹ وایکسپورٹ سے وابستہ افراد کو جہاں بھی کمپنی کی ضرورت ہوگی وہاں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.