پاکستانی باکسرعثمان نے ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر اپنی دوسری پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والے سپر لائٹ کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنے فلپائنی حریف باکسر کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فائٹ اپنے نام کرلی۔

گلگت سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیر نے مقابلے سے قبل روایتی علاقائی لباس پہن کر رنگ میں انٹری دی۔

فائٹ جیتنے کے بعد عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ اس فتح پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پوری قوم بالخصوص گلگت وبلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کیا، مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

عثمان وزیر نے کہا کہ وہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے شاگرد ہیں اور انہوں نے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ کمپلیکس میں قائم عامرخان اکیڈمی سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.