بھارت خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں سرفہرست

 بھارت کو دنیا میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ انڈیکس کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک، جنسی تشدد، صحت عامہ کی سہولیات، خواتین مخالف روایات، خواتین کے خلاف پرتشدد واقعات اور اسمگلنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جانب سے خواتین کے لیے دنیا کے خطرناک ممالک کے لیے جاری کردہ فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ افغانستان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔

اس فہرست میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے صومالیہ چوتھا اور سعودی عرب پانچواں خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔

1.🇮🇳 India
2.🇦🇫 Afghanistan
3.🇸🇾 Syria
4.🇸🇴 Somalia
5.🇸🇦 Saudi Arabia
6.🇵🇰 Pakistan
7.🇨🇩 Democratic Republic of Congo
8.🇾🇪 Yemen
9.🇳🇬 Nigeria
10.🇺🇸 USA

تھامسن رائٹرز فاؤنڈٰشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو ساتویں، یمن آٹھویں، نائیجیریا نویں اور امریکا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پرموجود تھا۔

سروے میں کہا گیا تھا کہ عالمی سطح پر ہر تین میں سے ایک خاتون کوجنسی زیادتی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ ریپ کوبطورہتھیاراستعمال کیا جاتا ہے اورزیادہ ترکیسزمیں خواتین کو انصاف نہیں ملتا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.