گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156.19 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 156.32 سے 156.19 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوا اور ڈالر 156.70 سے کم ہو کر 156.30 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 1 ہزار 14 پوائنٹس بڑھ کر 31 ہزار 4 سو 81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 124 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6312 ارب روپے ہوگئی۔ امریکی ڈالر میں مارکیٹ کا حجم 40 ارب ڈالر ہوگیا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.