محمد وسیم کا فلپائنی حریف کو ناک آﺅٹ

دبئی میں پاکستان کے فلائی ویٹ اسٹار محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو ناک آوٹ کرکے ورلڈ رینکنگ پروفیشنل باﺅٹ جیت لی ہے۔
باکسنگ رنگ میں فالکن کے نام سے مشہورمحمد وسیم نے پروفیشنل کیریئرکا9واں مقابلہ جیتا ہے۔ فلپائنی باکسر ونراڈوٹینامور فائٹ شروع ہوتے ہی دباؤ میں دکھائی دیئے۔
محمد وسیم نے دبئی کے مرینا باکسنگ ایرینا میں مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے اور پہلے ہی راﺅنڈ میں فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں  زیر کردیا۔
فلپائنی باکسر ونراڈوٹینامور رنگ میں ہی گر گئے اورریفری نے محمد وسیم کی جیت کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے فلائٹ ویٹ اسٹار 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل حاصل کر چکے ہیں۔ 2018 میں فلائٹ ویٹ ٹائٹل کے لیے چیلنج کیا تھا۔
محمد وسیم کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔
جولائی میں کوالالمپور میں ہونے والی گزشتہ فائٹ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے اس فائٹ کے لیےسخت ٹریننگ کی تھی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ محمد وسیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی فائٹ جیت کر شاندار کم بیک کریں گے۔
دبئی فائٹ میں کامیابی محمد وسیم کو پاکستان کے لیے عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں حصہ لینے موقع فراہم کر سکتی ہے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.