سری لنکا کا دورہ پاکستان، رینجرز کے اعلیٰ افسران کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

 سری لنکا کے دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے رینجز کے اعلیٰ عہدے داروں نے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا.

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پلان پرعمل درآمد کے لئے آج سیکیورٹی فورسز نے اسٹیڈیم کا تفصیلی معائنہ کیا. معاینے میں ٹیموں کی آمدورفت سمیت ڈریسنگ روم اوردیگرم قامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا.

سیکٹرکمانڈربھٹائی رینجرزکرنل رفیق نےسیکیورٹی ٹیم کی سربراہی کی، سیکیورٹی ٹیم کونیشنل اسٹیڈیم کےافسران نےبریفنگ دی.

خیال رہے کہ سری لنکن ٹیم نے3 ون ڈے میچز کھیلنے کے لئے25 ستمبرکو کراچی پہنچنا ہے، پاکستان اور سری لنکا کے میچز 27، 29 ، ستمبراور2 اکتوبرکو شیڈول ہے.

یاد رہے کہ سری لنکا کے اسٹار کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان سے انکار کر دیا تھا، البتہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا.

اس ضمن میں سری لنکا کے جانب سے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کے لیے کپتان اور ٹیموں‌ کا اعلان بھی کیا گیا تھا.

البتہ بعد میں یہ خبریں آئیں کہ سری لنکن بورڈ ایک بار پھر سیکیورٹی کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.