سام سنگ نے سمارٹ فونز کے لیے اپنی مرر ایپ کو بند کر دیا
سام سنگ نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ سے SideSync کو بند رہا ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اس فیصلے کی وجہ کمپنی کے اندرونی آپریشنز میں پالیسی کی تبدیلی کو قرار دیا۔ گوگل پلے سٹور پر اس ایپلی کیشن کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 50 ملین سے زیادہ ہے۔
SideSync سے صارفین اپنے سمارٹ فون کی سکرین اپنے ٹیبلٹ یا پی سی پر شیئر کر سکتے ہیں۔ سام سنگ صارفین کو بند ہونے والی ایپلی کیشن SideSync کی بجائے ایک دوسری ایپ Samsung Flow استعمال کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ سام سنگ فلو بھی یہی کام کرتی ہے جو اس سے پہلے SideSync کرتی تھی۔سام سنگ نے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ 15 اکتوبر سے SideSync دستیاب نہیں ہوگی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.