سعودی عرب کی 7 یونیورسٹیز دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئیں
سعودی عرب کی 7 یونیورسٹیز دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئیں۔سعودی اخبار کی رپورٹ کی مطابق برطانوی جریدے ٹائمز نے دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی ایک تازہ ترین فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 92 ممالک کی 1396 بہترین یونیورسٹیز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سعودی عرب کی بھی 7 یونیورسٹیاں شامل کی گئی ہیں۔جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کو اس فہرست میں 201 نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ تمام عرب یونیورسٹیوں میں اس کا نمبر پہلا ہے، اس کے بعد الفیصل یونیورسٹی آتی ہے، جس کا دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں نمبر 251 واں اور عرب دُنیا میں دُوسرا ہے۔ دُنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں میں کنگ فہد پیٹرولیم یونیورسٹی بھی شامل ہے جس کا اس فہرست میں 502 واں نمبرہے، جبکہ عرب دُنیا میں اس کی ریٹنگ 9 ویں بنتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.