جعلی اکائونٹس ، میگا منی لانڈرنگ کیس ، آصف زر داری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے چار اکتوبر کی تاریخ مقرر
دور ان سماعت سابق صدر آصف علی زرداری روسٹرم پر آ گئے جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ریفرنس کی کاپیاں مل گئیں ۔ آصف زر داری نے جواب دیا کہ میں ابھی آیا ہوں ابھی دیکھی نہیں۔انہوںنے کہاکہ وکیلوں سے مشاورت کے لیے مہلت دی جائے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ ساتھ والے کمرہ عدالت میں آپ ملاقاتیں کریں، یہاں رش بہت ہے۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی کے وکیل نے عدالت میں اونچی آواز سے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میری درخواست پر کوئی فیصلہ کریں، چاہے مسترد کریں۔وکیل نے کہاکہ میرا موکل آپکے اور میرے والد کی عمر کا ہے،80 سال کے بزرگ کو ہتھکڑیاں لگا کر لایا جاتا ہے۔ جج محمد بشیر نے کہاکہ کر دیتے ہیں کوئی فیصلہ ابھی۔ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ریفرنس کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیا جس کے بعد آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو بھی ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں ۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فردجرم کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ۔آئندہ سماعت 4اکتوبر کو ہوگی ۔
تبصرے بند ہیں.