سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 4روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا سریز کے لیے قومی ٹیم جم کر محنت کررہی ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔

کپتان سرفراز احمد اور محمد حسنین کراچی سے آج جمعرات کے روز لاہور پہنچ جائیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بالنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

دو روز قبل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں رپورٹ کریں گے۔ مصباح الحق 21 ستمبر کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کریں گے۔ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.