دورہ پاکستان سے پہلے سری لنکا کے اہم ترین باﺅلر پر پابندی عائد کر دی گئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر اکیلا دھنانجیا پر غیر قانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے 12 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن آل راؤنڈر اکیلا دھنانجیا کا باؤلنگ ایکشن گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے چنئی کی لیب میں تجزیہ کرایا۔

سری لنکن بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیومکینک کی رپورٹ انہیں مل چکی ہے جس میں ان کا ایکشن غیرقانونی ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے اور اس عرصہ کے دوران وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باﺅلنگ نہیں کروا سکیں گے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.