برطانوی شہزادے اور انکی اہلیہ کب سے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ شروع کریں گے،برطانوی ہائی کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا
برطانوی شہزادہ اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دور پاکستان کی تاریخ جاری کر دی گئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شہزادہ اور انکی اہلیہ 14 سے 18 اکتوبر کو پاکستان کا پانچ روزہ کریں گے۔ شاہی محل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شاہی جوڑے کی جانب سے پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ بھی ہے۔ توقع ہے کہ یہ جوڑا پاکستان کی معروف حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورےکی دعوت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.