عمران خان 21 سے27ستمبرنیویارک کا دورہ،مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفترخارجہ نے تفصیلات جاری کردیں
وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کر د ی گئیں وزیراعظم عمران خان 21 سے27ستمبرنیویارک کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے اعلٰی سطح وفد کی قیادت کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرینگے، ترجمان دفترخارجہوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، ہیلتھ اور فنانسنگ پر اقوام متحدہ سربراہ کانفرنس میںشرکت کرینگے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھائینگے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرپر پاکستان کا موقف پیش کریں گے،وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیز تقاریر کے خلاف منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم ماحولیات کے تحفظ،غربت کے خاتمے کی تقاریب میں بھی شرکت کرینگے، وزیراعظم کی ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کر د ی گئیں وزیراعظم عمران خان 21 سے27ستمبرنیویارک کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے اعلٰی سطح وفد کی قیادت کریں گے، وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کرینگے، ترجمان دفترخارجہوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.