یو اے ای، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مریم بنت راشد المکتوم شیخ خالد بن محمد بن حمدان النہیان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

شیخہ مریم بنت راشد المکتوم کے شوہر شیخ خالد بن محمد بن حمدان ابوظبی کی رائل فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

 

شیخہ مریم کی بڑی بہن شیخہ لطیفہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

شہزادہ شیخہ مریم کے دیگر بہن بھائیوں نے بھی گزشتہ روز اخد میں ہونے والی شادی کی تقریب کے بعد جوڑے کو سوشل میڈیا پر مبارک باد دی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.