پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
پاک سری لنکا سیریز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹیں آج بروز (ہفتہ) سے نجی کوریئر کمپنی کے مخصوص مراکز پر بھی دستیاب ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک روزہ میچز کیلئے ٹکٹس کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار جبکہ لاہور میں منعقدہ میچز کی قیمت پانچ سو سے پانچ ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
شائقین کرکٹ اپنے وطن میں بین الاقوامی میچز دیکھنے کیلئے ہو جائیں تیار اور اگر قطار سے بچنا ہے تو ابھی نجی کوریئر کمپنی سے رابطہ کر لیں کیونکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔
شائقین کرکٹ نجی کوریئرکمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹس خرید سکتے ہیں جبکہ کل سے مختلف کوریئر کی مخصوص شاخوں پربھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ستائیس، انتیس ستمبر اور دو اکتوبر کو ایک روزہ میچز ہوں گے۔ جن کیلئے پانچ سو سے تین ہزار روپے تک کی ٹکٹ دستیاب ہیں جبکہ پانچ، سات اور نو اکتوبر کو لاہور میں لگنے والے ٹی ٹوئنٹی میلے کو دیکھنے کیلئے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے سے پانچ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
شائقین کرکٹ کو ایک شناختی کارڈ پر پانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہے۔ قومی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر مصباح الحق کل کریں گے جبکہ شیڈول کے مطابق پچیس ستمبر کو سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.