اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان ہاکی کا چیلنج
پاکستان ہاکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس 2020 میں جگہ بنانے کے لیے سخت چیلنج درپیش ہے۔
اولمپکس میں شرکت یقینی بنانے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو ہالینڈ سے کھیلے جانے والے دو کوالیفائر میچ جیتنا ضروری ہیں۔ یہ دونوں میچ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں 26 اور27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر خواجہ جنید نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم مانتے ہیں کہ دونوں اہم میچ ہیں اور ہمارے لیے اولمپک میں جگہ بنانے کے لیے ان میچوں میں فتح لازمی ہے۔‘
خواجہ جنید نے کہا کہ ہالینڈ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم ہے، ان کی تیاری کا معیار ہم سے کہیں بہتر ہے تاہم اس بات سے قطع نظر ہم پوری کوشش کریں گے کہ مثبت انداز میں کھیلیں اور اولمپک کے لیے کوالیفائی کرسکیں۔

تبصرے بند ہیں.