سونی کا کرسٹل سینما ڈسپلے 16K کے سپورٹ کرتا ہے لیکن اس کی قیمت کئی ملین ڈالر ہوسکتی ہے
حال ہی میں سونی نے ایک نمائش میں سینما کے لیے اپنی کرسٹل ایل ای ڈ ی سکرین متعارف کرائی تھی۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔یہ سینما ڈسپلے خصوصی تربیت یافتہ ڈیلر ہی فروخت کر سکیں گے۔ اسے مختلف سائزوں میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کی 16K ریزولوشن سینما سکرین کا سائز 63 فٹ ہو گا۔تاہم اس سینما سکرین کو خریدنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں۔
سام سنگ کی سینما ایل ای ڈی (Onyx) سسٹم کی طرح سونی کی کرسٹل ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں بھی مائیکرو ایل ای ڈی ماڈیولز ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان میں سے ہر ماڈیول کا سائز 16×18 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن 360 x 360 ہے۔ یعنی ہر پکسل کے لیے تین چھوٹی ایل ای ڈیز ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی او ایل ای ڈی کی طرح کام کرتی ہے لیکن یہ اس سے بہت زیادہ روشن ہے۔یہ 1000 nits تک روشن ہوسکتی ہے۔ اس کا گرے سکیل 10 بٹس ہے اور اس کی کلر ری پروڈکشن (sRGB کا 140 فیصد) کافی درست ہے۔
سونی نے ابھی اس کی فروخت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن جلد ہی اسے کولارڈو کے CEDIA ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.