سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل بھی خوشیوں میں شریک ہوا اور اپنا ڈوڈل سعودی عرب کے پرچم سے سجا دیا ۔
گوگل کے ڈوڈل پر سعودی عرب کا پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا نظر آرہا ہے۔
اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ سرچ انجن پر قومی دن کی مناسبت سے سعودی عرب کا قومی پرچم لگانے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ گوگل بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہے ۔ واضح رہے کہ سرچ انجن گوگل مختلف ملکوں کے قومی دن اور معروف شخصیات کے ایام کی مناسبت سے خوبصورت ڈوڈل تخلیق کرتا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.