گیم آف تھرونز نے ایمی ایوارڈ جیت لیا

مقبول ترین سیریز گیم آف تھرونز نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر کیلیفورنیا میں مائیکروسافٹ تھیٹرمیں71ویں” پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز “ کی تقریب منعقد کی گئی، اس رنگا رنگ تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب میں ایچ بی اوکی مقبول ترین سیریز’گیم آف تھرونز‘ نے ایمی ایوارڈزکے رنگا رنگ میلے میں سال کا بہترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

کنگ ان دی نارتھ، مدر آف ڈریگن اوردی لاسٹ لینسٹرجیسے بہترین کرداروں نے اس سیریزکو چارچاند لگائے۔

ٹیرین لینسترجیسا بہترین کردار ادا کرنے پر پیٹر ڈنکلیج کو بہترین معاون اداکارکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فینٹسی سیریزاس سے قبل لگاتار آٹھ مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوچکی ہے جس میں سے تین مرتبہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.