پاک سری لنکا سیریز، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اعتماد بھی بڑھنے لگا ہے، آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کیا تھا۔
بابراعظم، عابد علی، فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، محمد حسنین ، افتخار احمد ،عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد نواز، محمد رضوان اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ حسن علی کوفٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا، احمد شہزاد اور عمر اکمل کی پی ایس ایل میں پرفارمنس اچھی ہے، فخر زمان کی پرفارمنس ڈاؤن ہوئی ہے لیکن ان کی47 کی اوسط ہے، فخرزمان 10اوور کھیل جائیں تومیچ جیتنے کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوینٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی، سرفراز احمد 2017 سے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.