عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل کے بعد فٹ ویئر کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں،ترجمان فیصل آباد چیمبر
کاروباری و تاجر افرادفیصل آباد چیمبر آف کامرس کے ممبر بن کر بیرون ملک تجارتی نمائشوں میں شرکت اور ویزوں کے حصول سمیت پاکستانی وفود کے ہمراہ بیرون ممالک کے کاروباری دورے بھی کرسکتے ہیں نیزٹیکسٹائل کے بعد فٹ ویئر کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں لہٰذا فٹ ویئر انڈسٹری سے منسلک صنعتی و کاروباری شعبہ کو مذکورہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہیں اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کی سہولت دستیاب ہو سکے ۔فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد سے ٹیکسٹائل کے بعد فٹ ویئر کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں تاہم اس شعبہ کے مسائل کے حل اور مقامی تاجروں کوبین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے فوری طور پر چیمبر کی ممبرشپ لینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی طرح فٹ ویئر کو بھی ہماری ملکی تجارت میں اہم حیثیت حاصل ہے مگر سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کی ترقی کی رفتار تسلی بخش نہیں رہی۔
انہوں نے چیمبر کو شہر کی تمام کاروباری اور تجارتی تنظیموں کی ماں قرار دیا اور کہا کہ وہ چیمبرکے ممبربن کر نہ صرف اپنے ملکی مسائل کے حل کیلئے اس اہم ترین پلیٹ فارم کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے بیرون ملک تجارتی نمائشوں اور ویزوں کے اجراء سمیت بیرون ملک پاکستانی وفود بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.