لاہور ہائیکورٹ کا انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف مریم نواز کی اپیل پر ایف بی آر کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نوازکوجاری انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر ایف بی آر کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکوجاری انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی ،مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایف بی آرنے 12 لاکھ 57 ہزارکاٹیکس نوٹس بھجوایا،اپیل کے حتمی فیصلے تک ایف بی آرکوریکوری سے روکاجائے،عدالت نے ایف بی آرکو 30 روزمیں مریم نوازکی اپیل پرفیصلے کاحکم دیدیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.