احمد علی اکبر نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اداکار احمد علی اکبر نے یہ خبر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں انہیں فلم ’’لال کبوتر‘‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔پاکستانی فلم لال کبوتر کو اس حد تک پسند کیا گیا کہ اسے دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستان کی جانب سے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اب اس فلم نے ایک اور انٹرنیشنل ایوارڈ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔یاد رہے کہ فلم ’’لال کبوتر‘‘رواں سال 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.